چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نیب آفس میں ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ

راولپنڈی (نئی دنیا) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نیب آفس میں ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق190 ملین پاؤنڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں عمران خان نیب راولپنڈی آفس پیش ہوئے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان سے زبانی پوچھ گچھ کا عمل مکمل کیا۔

عمران خان سے نیب کی جانب سے پہلے بھجوائے گئے 20 سوالوں سے متعلق بھی پوچھا گیا۔ عمران خان نے کابینہ سے جو مبینہ منظوری دلوائی تھی، برطانیہ سے ریکور فنڈز سے متعلق فیصلہ بند لفافے میں ہی منظور کروایا گیا، دیگر کابینہ ارکان نے اس پر اعتراض بھی کیا، اس پر سوال کیا گیا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ کابینہ سے جو منظوریاں ہوئیں، وہ سارا ریکارڈ حکومت کے پاس ہے، اسی طرح 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ بھی کابینہ ڈویژن کے پاس موجود ہے، وہ فراہم نہیں کر سکتا۔ این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک بھی میری رسائی نہیں، القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ جو چیف فنانشل آفیسر کے پاس تھا وہ تمام نیب کو پہلے ہی مل چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں