اسلام آباد(نئی دنیا)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
شاہ محمود قریشی نے انڈرٹیکنگ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔
خیال رہے کہ 11 مئی کو پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہاؤس اسلام آباد سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات ہیں۔
کچھ روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، ان کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت کالعدم قرار دی گئی تھی۔
عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔