تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (نئی دنیا) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نیوز چینل کے مطابق ان کی طرف سے کچھ دیر میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔

یاد رہے کہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایک ٹی وی انٹرویو میں بھی تحریک انصاف کی قیادت سے شکوہ کرچکی ہیں اور ان کاموقف تھا کہ ’ عمران خان کو اپنی اور اپنی اہلیہ کی فکر ہے‘۔انہوں نے گرفتار ہونے والے کارکنان کو قانونی معاونت اور وکلا کی خدمات نہ ملنے پر بھی شکوہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں