اسلام آباد (نئی دنیا)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خا نزادہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان جمہوریت کے لیے شرمندگی کا دن ہے ۔تحریک انصاف کے رہنماوں پر پارٹی سے علیحدگی کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے ۔
نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ 72 سالہ خاتون کو بار بار جیل میں ڈال کر پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کو اس بات پر گرفتار کیا ہوا ہے جب پارٹی چھوڑو گے تو اس دن رہائی ملے گی ۔ان کاکہنا تھا کہ جس نے غیر قانونی کا م کیا اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن اگر کوئی واقعہ9 مئی میں شامل نہیں تو اس کے ساتھ ایسے نہیں ہو نا چاہیے ، عمران خان نے لائن کراس کی ، اپنے ورکرز کو استعمال کیا اور پارٹی رہنماوں کے ساتھ بھی زیادتی کی ۔