پی ٹی آئی کی سینئر راہنما شیریں مزاری کھاریاں کینٹ پولیس کی حراست میں آج 23 مئی دوپہر کے وقت سول جج کھاریاں اخترعلی کے روبرو پیش کی گئیں

پی ٹی آئی کی سینئر راہنما شیریں مزاری کھاریاں کینٹ پولیس کی حراست میں آج 23 مئی دوپہر کے وقت سول جج کھاریاں اخترعلی کے روبرو پیش کی گئیں۔جہاں ملزمہ کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ شیریں مزاری پر کھاریاں پولیس نے جو مقدمہ درج کر رکھا ہے وہ سراسر جھوٹ ہے۔شیریں مزاری نے بیان دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وہ آج سے پہلے کھاریاں آئی ہی نہیں۔ان کا 9 اور 10 مئی کے احتجاجی مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں۔وکلاء کے دلائل اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی وضاحت کے بعد عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا۔بعدازاں خاتون سیاسی راہنما کو پرائیویٹ گاڑی میں لیجاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں