لاہور (نئی دنیا) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 مئی کوعام تعطیل کااعلان کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم 25 مئی کو پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتی ہے، یہ دن قوم کے ان بیٹوں کے نام ہے جہنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔