لاہور (نئی دنیا )عمران خان نے کہاہے کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے ہیں یہ چھڑوائی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کن پٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں ، اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے ، جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہاہے ، میں صرف کارکنوں اور خواتین کیلئے پریشان ہوں ۔
یاد رہے کہ عمران خان آٹھ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع اور بشریٰ بی بی القادر یونیورسٹی کیس میں عبوری ضمانت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس آئیں ، عدالت نے عمران خان کی آٹھ مقدمات اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔اس کے بعد عمران خان اب نیب کے دفتر پیشی کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔