سیالکوٹ (نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی رہنماﺅں کی علیحدگی کا سلسلہ جاری ہے، چودھری سلیم بریار اور سابق ایم پی اے احسن سلیم بریار نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق چودھری سلیم بریار اوراحسن سلیم بریار نے کہا کہ9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
چودھری سلیم بریار نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ 9 مئی کو ہونےوالے پرتشدد واقعات سے دل رنجیدہ ہے، شر پسندوں نے ہمارے تاریخی ورثے، فوجی تنصیبات اور شہدا کی یاد گار کو پامال کر کے گھناو¿نے جرم کا ارتکاب کیا، اس میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ملکی سالمیت پر جان قربان کرنے والے شہدا کی یاد گار کی جس انداز میں بے حرمتی کی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ہم میں سے نہیں۔