اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج کر دی

لاہور (نئی دنیا ) اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست بھی خارج کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں