جسٹس گل حسن اورنگزیب کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ عدالت کو بتا دیتے یہ سب سیاست ہو رہی ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد(نئی دنیا)اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا 3 ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،یہ بھی بتادیتے جو کچھ ہو رہا ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں تھا،عدالت کو بتا دیتے یہ سب سیاست ہو رہی ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،آئی جی اسلام آباد کی عدم موجودگی پر عدالت کا حیرت کااظہارکیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آئی جی نہیں آئے؟ یہ توہین عدالت کا کیس ہے، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو یہاں ہونا چاہئے تھا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ آئی جی بنچ ون کے سامنے ہیں، کچھ دیر تک آ جائیں گے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ پہلے دن بتا دیتے ریاست کی پوری مشینری کیوں ایکٹیوہے؟پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا 3 ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،یہ بھی بتادیتے جو کچھ ہو رہا ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں تھا،عدالت کو بتا دیتے یہ سب سیاست ہو رہی ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ریاست پہلے دن بتا دیتی شیریں مزاری کی گرفتاری کا نقص امن کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ،بتا دیتے ہم اور کیسز سن لیتے کوئی رینٹ کیس کوئی اور کیس سن لیتے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں