پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان

لاہور (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

عمرسرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ وہ نظریاتی ورکر ہیں، پارٹی کو نظریاتی ورکر سے کیسے الگ کیا جا سکتا ہے، وہ تو خود پارٹی ہوتا ہے۔

محمود الرشید نے بھی تمام تر مشکلات کے باوجود آخری دم تک ڈٹ کر کھڑے رہنے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل یاسمین راشد بھی دو ٹوک انداز میں کہہ چکی ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں، تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں