اسلام آباد (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے تحریک انصاف چھوڑ دی۔
ملیکہ بخاری نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کو اب سے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا ، انہیں نقص امن کےخدشے کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔