پی ٹی آئی کے رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، کورکمانڈر پاؤس کے باہر احتجاج پلان کا حصہ تھا لیکن تنصیبات پر حملے غیر متوقع تھا، رجیم چینج کے بعد جو بیانیہ بنایا گیا 9 مئی اس کی انتہاء تھی ، ہم لوگوں کو روکنے میں ناکام ہوئے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ کاش 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ سے مٹ سکے ، یہ ایک افسوسناک دن تھا جس کی ہم توقع بھی نہیں کرسکتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں