جن لوگوں نے عمران خان کو تباہ کیا ہے انہوں نے بھاگنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگایا ،فیاض الحسن چوہان

لاہور(نئی دنیا ) تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے عمران خان کو تباہ کیا ہے انہوں نے بھاگنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگایا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ان کے مشیروں نے خراب کیا ہے ، آڈیو میسجز کر کے عمران خان کو سمجھایا تھا جبکہ عامر ڈوگر نے بھی خان صاحب کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اسمبلی مت توڑیں لیکن فواد چوہدری جیسے لوگوں نے خان صاحب کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان زوم پر میٹنگ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے کہتے تھے کہ سائفر سے متعلق اور امریکہ کے خلاف بات نہیں کرنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں