اسلام آباد(نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف کوآرڈینیٹر سیف اللّٰہ نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف اللّٰہ نیازی نے کہا کہ میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران بہت ڈسٹرب رہا، اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔
سیف اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے۔