اسلام آباد (نئی دنیا) سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ عمران اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے بھرپور منصوبہ بندی کرے کے ایک سازش تیار کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا ارو غیر ملککی آقاوں کو خوش کرنا مقصود تھا۔ اس دن شہدا کی یادگاروں کی جس طرح بے حرمتی کی گئی، قومی ورثے کو جس طرح تباہ کیا اس نے ہر پاکستانی کی روح کو زخمی کیا۔