سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد (نئی دنیا) حکومت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیئے ہیں۔

جن رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ان میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق سیکریٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر، سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں، ان کے علاوہ فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیےگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں