لندن (نئی دنیا)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بات چیت کی اپیل پر نواز شریف کا موقف سامنے آگیا۔
قائد مسلم لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کو جلانے والے تخریب کاروں سے بات نہیں ہوگی۔
بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 27, 2023
ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے، ملک کو آگ لگانے والے دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے حکومت سے مذاکرات کےلیے 7 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔
عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر بھی پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔