مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے،سابق وزیراعظم عمران خان

لاہور (نئی دنیا)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔

عمران خان نے یہ بات صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے، آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا، فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنوں کی رہائیوں کےلیے آج بھی وکلاء کی میٹنگ بلائی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

پارٹی رہنما مراد سعید کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو چھوڑ کر جا رہے ہیں، کچھ مجبور اور کچھ بےنقاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کےلیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں، ٹکٹ ان کا حق ہے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ صدر مملکت عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ مجھے گرفتار، نااہل اور قتل کرنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج بھی ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں نتیجہ سامنے آجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں