لاہور (نئی دنیا) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو ’’ غدار ‘‘ قرار دے دیا۔
ملک جلاتے ہوئے یہ سب یاد نہیں آیا ؟ غدار ! https://t.co/Cetzo1prO9
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2023
سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’ ملک جلاتے ہوئے یہ سب یاد نہیں آیا ؟ غدار !‘‘
واضح رہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ’’معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے، قوم پر مسلط فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے جبر و ستم کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور ملک آج کل ریکارڈ توڑ مہنگائی کےچُنگل میں ہے، قرضوں کے حجم میں نہایت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ معیشت اسی تیزی سے سکڑ رہی ہے، ہماری مجموعی سالانہ آمدن تو اس سود کیلئے بھی ناکافی ہے جسے ہمیں اپنے قرضوں پر ادا کرنا ہے، ایسے میں جب معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے، قوم پر مسلط فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے جبر و ستم کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہوئی ہے‘‘