لندن (نئی دنیا )پاکستان تحریک انصا ف چھوڑنے والے معروف گلوکار ابرار الحق کو لندن جانا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ابرارالحق نے نو مئی کے واقعات کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور اس کے بعد انہوں نے لندن میں شیڈول کنسرٹ کی تیاری شروع کر دی ، انہیں پہلے تو ملک سے نکلنے کیلئے پاپڑ بیلنے پڑے لیکن یہ مشکلات یہیں ختم نہیں ہوئیں بلکہ لندن میں بھی انہیں تحریک انصاف کے مبینہ کارکنان کی جانب سے نشانہ بننے کا خوف کھاتا رہا ۔
Abrar ul Haq before his media talk. pic.twitter.com/O1AmR3olhx
— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) May 28, 2023
ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ابرار الحق کنسرٹ کیلئے ہال پہنچے تو وہ ابھی اپنی گاڑی میں ہی موجود تھے اور گارڈز کو کہہ رہے تھے کہ یہ لوگ کون ہیں انہیں یہاں سے ہٹائیں ۔گارڈز ان کو تسلی دیتاہے کہ آپ بے فکر ہو جائیں ایسا ویسا کچھ نہیں ہو گا۔
Journalists were brutally attacked during Abrar ul Haq's media talk in London.#London #IbrarUlHaq pic.twitter.com/V9nVNo3cYe
— Safina Khan (@SafinaKhann) May 28, 2023
اگلی ویڈیو میں وہ باہر آتے ہیں اور میڈیا سے گفتگو کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اتنی دیر میں وہاں پر بھی ہنگامہ آرائی شروع ہو جاتی ہے اور گارڈز ابرار الحق کو کھینچتے ہوئے اندر لے جاتے ہیں جبکہ گارڈز کی میڈیا کے نمائندوں سے تلخ کلامی بھی ہوتی ہے ۔
اس کے بعد ابرار الحق کی باحفاظت واپسی کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لندن پولیس کی مدد لی گئی، لندن پولیس نے ابرار الحق کی گاڑی کو اپنے حصار میں ہال سے نکالا ۔