پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی

اسلام آباد(نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور پارٹی میں شامل افراد سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔

تاہم پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔ اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ میرا فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کے شاہ محمود سے ملاقات پر تاثر کی تردید کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ میں چیئرمین عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار، اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں