شاہ محمود قریشی نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان کے ساتھ تھے اور رہیں گے،صاحبزادی گوہر بانو قریشی

راولپنڈی (نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ان کی صاحبزادی گوہر بانو قریشی نے ملاقات کی۔

گوہر بانو نے کہا کہ والد کے ساتھ قانونی مشاورت کی ہے، والد نے واضح پیغام دیا کہ لیڈر کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے بھی شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں