سابق وزیراعلی پنجاب پرویز خٹک نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی دن سے ملکی حالات دیکھ رہے ہیں ، انہوں نے سوچ سمجھ کر پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کرچکے ہیں، اس دن جو ہوا اس پر کوئی خوش نہیں ہے، جو ہوا اچھا نہیں ہوا، اللہ نہ کرے کہ ایسا دوبارہ ہو۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اور اس ماحول میں چلنا مشکل ہے، اس وقت جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہے، وہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اور پارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کریں گے۔

اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر دونوں ہی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے، اس پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ اسد قیصر بھی موجود تھے جو کہ سائڈ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ پرویز خٹک نے تقریباً ایک منٹ کی گفتگو کی جس کے بعد دونوں ہی صحافیوں کے سوالات لیے بغیر اٹھ کر چلے گئے، اس دوران اسد قیصر نے کوئی بات نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں