لندن(نئی دنیا)تحریک انصاف پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کی گرفتار ی پر بیٹے مونس الہی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے ۔مونس الہی نے کہا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی، اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔