چوہدری پرویزالہی کی گرفتاری واضح ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا،اینکر پرسن سلیم صافی

اسلام آباد(نئی دنیا ) معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنماو ں کے لیے پیغام ہے ۔

پرویز الہی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بیورو کریسی میں بھی چوہدری پرویز الہی کا اثر و رسوخ ہے، اس کے باوجودچوہدری پرویز الہی کا گرفتار ہونا واضح پیغام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے درمیان اختلافات اور پھر بیٹے کے کہنے پر چوہدری پرویز الہی کے عمران خان کے ساتھ جا ملنے پر یہ واضح تھا کہ ایسا ہو گا۔ سلیم صافی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 9مئی کے واقعے کو نائن الیون کی طرح سنجیدہ معاملہ سمجھتی ہے اور اب یہ واضح ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں