کراچی(نئی دنیا)صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان شاید جماعت اسلامی کے امیر بن جائیں لیکن کراچی کا میئر بننے کی لکیر ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے 9 مئی سے پہلے قیادت کو بتا دیا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سنگین مقدمات میں ملوث افراد کو معافی نہیں مل سکتی۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کراچی کو اپنی جاگیر سمجھنے والی جماعتوں سے ہضم نہیں ہو رہی۔