بلاول بھٹو کی عراقی صدر سے ملاقات، تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

بغداد (نئی دنیا) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر عبداللطیف جمال سے ملاقات کی جس کے دوران تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفود کی سربراہی کی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سہ روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں عراق میں موجود ہیں، وہ دارالحکومت بغداد سے عراق کے اہم شہروں نجف اشرف اور کربلا کے دورے پر بھی جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں