مظفرآباد (نئی دنیا) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ جو بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے سن لے، قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق (ن) لیگی رہنما مریم نواز نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ جو کہتا تھا اکیلا ہی کافی ہوں، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے، جو کہتا تھا ان کو رلاوں گا ، آج خود رو رہا ہے۔ جس کو مسلط کیا گیا آج وہ جماعت کہاں گئی۔ پی ٹی آئی جہاں سے آئی وہاں واپس چلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا سابق وزیراعظم بھی اس (عمران خان) کے خلاف گواہی دے رہا ہے، نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے کئی آئے اور چلے گئے۔ نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے پارہ پارہ ہو گئے، عوام اس شخص کو نشان عبرت بنا دیں گے۔