لاہور (نئی دنیا) 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں علیمہ خان کا بھی نام آ گیا،
نجی نیوز چینل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ بی بی کا نام بھی جیو فینسنگ میں آگیا ہے، علیمہ بی بی نو مئی کے واقعہ میں وہاں موجود تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علیمہ بی بی کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا، اگر وہ پیش نہیں ہوتیں تو ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔