آزمائش کا وقت ہے ، کارکن حوصلہ رکھیں، شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (نئی دنیا) شاہ محموقریشی نے کہا ہے کہ یہ آزمائش کا وقت ہے ، کارکن حوصلہ رکھیں۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے قید تنہائی میں ایک ماہ کا عرصہ گزارا ہے ، اس دوران معاملات کا بغور جائزہ لینے کا موقع ملا، انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے ، کل چیئرمین عمران خان سے ملاقات کروں گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا بچے ملاقات کے لیے آئے تو مجھے کہا کہ آپ نے کسی صورت بھی جھکنا نہیں ہے اور ہماری فکر نہیں کرنی ۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جنگ قانونی طریقے سے لڑی اور اس میں کامیاب ہوگئے، پراسیکیوشن کےپا س ہمارے کسی سوال کا جواب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں