سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سمیت 5 افراد کے خلاف اوکاڑہ میں کرپشن کا مقدمہ درج

اوکاڑہ (نئی دنیا) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور اُن کے بھائی سمیت 5 افراد کے خلاف اوکاڑہ میں کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں نامزد افراد پر ماڈل ولیج کے ترقیاتی کاموں میں 2 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد غبن کا الزام ہے۔

بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ وٹو نے ٹھیکہ من پسند شخص کو دلوایا اور منصوبے کا زیادہ تر مٹیریل اپنے ڈیرے پر لگوایا۔

ایف آئی آر کے مطابق احمد مجتبیٰ نے ماڈل ولیج منصوبے کی اسٹریٹ لائٹس بھی اپنے ڈیرے پر لگوالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں