میرے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ اور ٹیکس شدہ ہیں، مونس الٰہی کا نئے مقدمے پر رد عمل

لاہور (نئی دنیا )سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا اور میڈیا سے معلو ہواہے کہ میرے پر ایک نیا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیاہے کہ میں نے سوا پانچ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے ، میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نیب نے میرے سارے اثاثوں کی چھان بین کی اور عدالت میں آکر کہا کہ سارے اثاثے جائز ہیں اور ہم اپنا کیس ختم کر رہے ہیں۔ پھر انہی اثاثوں پر ایف آئی اے نے پرچہ کیا جو ہائی کورٹ سے خارج ہو گیا۔ میرے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ اور ٹیکس شدہ ہیں۔ان کی تفصیل ہر سال ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جاتی ہیں۔سوا 5 کروڑ کا جو یہ الزام لگا رہے ہیں اس کی وضاحت میں نے کچھ دن پہلے بھی دی تھی کہ یہ وہ رقم ہے جو کہ ڈکلیئرڈ ہے ، میرے اپنے ذاتی بینک اکاو¿نٹ میں جمع ہوئی ہے اور میری ملکیت ہے۔ اس رقم کا پورا منی ٹریل میری ٹیکس ریٹرن میں موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں