لاہور (نئی دنیا ) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑی کاروباری شخصیات اکھٹی ہوجائیں میں سرمایہ کاری کی گارنٹی دیتا ہوں۔
لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی معاشی طاقت بننے کے صلاحیت موجود ہے ، ہمیں لانگ ٹرم معاشی منصوبے بنانا ہوں گے جس پر تمام حکومتیں عمل کریں، چین کا معاشی پلان 50 سالہ ہے جس پر ان کی تمام حکومتیں عمل کرتی ہیں جس کی وجہ سے چین معاشی سپر پاور بن گیا ہے ، ہمیں بھی اپنی معیشت کو چین کے طرز پر چلانا ہوگا۔
انہوں کہا کہ گوادر 70 سال سے پاکستان میں موجود ہے لیکن کسی کی اس پر نظر نہیں گئی لیکن پیپلزپارٹی نے گوادر کو ترقی دے کر ملک کو معاشی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی ۔