لندن (نئی دنیا)برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے دو ہزار افسران نے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کےلیے رواں ماہ کے آخر سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہڑتال سے ہیتھرو ایئرپورٹ کا ٹرمینل 3 اور 5 متاثر ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی ہڑتال 24 اور 25 جون کو اور آخری 24 سے27 اگست تک کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں، اسکولوں کی تعطیلات اور اگست کے مہینے کے دوران بینکوں کی تعطیلات ایئرپورٹ کی ہڑتال سے متاثر ہوں گی۔