کھاریاں کی نمائندہ سماجی تنظیم فرینڈز آف کھاریاں کا آٹھوا ں یوم تاسیس مقامی ہوٹل میں منایا گیا

کھاریاں (نئی دنیا ) کھاریاں کی نمائندہ سماجی تنظیم فرینڈز آف کھاریاں کا آٹھوا ں یوم تاسیس مقامی ہوٹل میں منایا گیا،صدر فرینڈز آف کھاریاں میاں محمد صفدر جنرل سیکرٹری لیاقت علی قادری نے عہدیداروں اور ممبران کے ہمراہ آٹھویں سالگرہ کا کیک کاٹا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کھاریاں کی سماجی تنظیم فرینڈز آف کھاریاں کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر ٹی ڈی سی ہوٹل میں یوم تاسیس منایا گیا،صدر فرینڈز آف کھاریاں میاں محمد صفدر نے سابقہ کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا،فرینڈز آف کھاریاں نے اپنے سو سے زیادہ ممبران کے تعاون سے تحصیل کھاریاں کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کے بعد حل کروائے،جس پر ہم سر پرست اعلیٰ فرینڈز آف کھاریاں ریٹائرڈ جنرل سجاد اکرم،اور مقامی ممبران اسمبلی اور حکومت کے تعاون پر اُن کے شکر گزار ہیں،جنرل سیکرٹری لیاقت علی قادری نے کار کردگی پر روشنی دالتے ہوئے کہا،تحصیل کھاریاں کے تعلیمی اداروں اور محکمہ صحت کے لیئے ہر پبلک پارٹنر شپ منصوبے میں بھر پور تعاون کیا،کروانا کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال کو وینٹی لیٹر مشین سمیت لاکھوں روپے کا سامان مہیا کیا،سالانہ تیس سے زیادہ مستحق بچیوں کی شادیاں کیں،اور مکمل جہیز اور مہمانوں کو پُر وقار کھانا دیا،جن کی تعداد اب سو سے زیادہ ہو چکی ہے،گجرات ڈویثرن کیلئے آواز بلند کی،اور کھاریاں کو ضلع بنوانے کیلئے کوشش کرے گئے،ایئر چیف مار شل ظہیر الدین بابر کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہے، جنہوں نے فرینڈز آف کھاریاں کے مطالبہ پر کھاریاں میں پی اے ایف سلیکشن سنٹر اور آئی ٹی کالج بنواکر کھاریاں کی مٹی سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا،اب آئندہ ہماری ترجیحی ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں ٹراما سنٹر،ڈنگہ،میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور کھاریاں کے شہریوں کیلئے پبلک پارک کیلئے مقامی ممبران اسمبلی اور حکومت کے تعاون سے تعمیر کروانے کیلئے کام کر رہے ہیں،نوجوان سماجی سماجی شخصیت چوہدری ندیم منظور بیگہ، پروفیسر انوار احمد قادری،میاں غالب حسین،اور چوہدری بشیر احمد نے فرینڈز آف کھاریاں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان کیا،تقریب میں میڈیا ایڈوائز نیئر صدیقی،پروفیسر حافظ احمد رضا،پروفیسر انوار احمد قادری،میاں سلیم یوسف،ملک تنویر احمد،نے بھی فرینڈز آف کھاریاں کی کاوشو ں کو خراج تحسین پیش کیا،اور آخر میں تقریب کے شر کاء کے اعزاز میں پُر وقار ظہرانہ دیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (تحصیل رپورٹر) ڈی پی او گجرات نے انسپکٹر توقیر رانجھا کو ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں تعینات کر دیا،ان کے پیش رو انسپکٹر شہباز ہنجرا سی آئی اے سٹاف گجرات تبدیل،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے انسپکٹر تو قیر رانجھا کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں تعینات کر دیا،ان کے پیش رو انسپکٹر شہباز احمد ہنجرا کو سی آئی اے سٹاف گجرات تبدیل کر دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (تحصیل رپورٹر) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے با وجود کھاریاں سے دوسرے شہروں جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہو سکے،جبکہ ڈی سی منڈی بہا والدن کے حکم پر آر ٹی سیکرٹری منڈی بہا ؤ الدین نے منڈی سے کھاریاں چلنے والی بسوں کے کرائے تین سو سے کم کرکے دوسو پچاس روپے کر دیا،اور منڈی سے گجرات کا کرایہ تین سو سے کم کر کے 260روپے کر دیا،لیکن آر ٹی سیکرٹری گجرات ضلع گجرات میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر کے ابھی تک سر کاری کرایہ نامہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکے، شہریوں نے ڈی سی گجرات سے مطالبہ کیا ہے، کہ کھاریاں اور گجرات سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کروائے جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں