استاد چاہت فتح علی خان کا پاک فوج کو خراج تحسین، نیا گانا ریلیز

لندن (نئی دنیا)استاد نصرت فتح علی خان کے مداح اور برطانیہ میں مقیم شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر دیا۔
ان دنوں سوشل میڈیا سنسیشن چاہت فتح علی خان اپنی نئی ویڈیو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے پاک مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا نیا ملی نغمہ ’یہ جو آرمی ہے‘ پیش کر دیا۔
ان ہوں نے اپنا نیا نغمہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں