آج استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھ رہےہیں، ہم عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ، جہانگیر ترین

لاہور (نئی دنیا) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے قیام کے مقاصد پورے نہیں کرسکی جس کی وجہ سے استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی ہے۔

لاہور میں علیم خان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقصد معاشی ترقی اور دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانا تھا، ہم نے نئے پاکستان کے خواب دیکھے تھے لیکن بد قسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں ہوا جس کی وجہ سے آج استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھ رہےہیں، ہم عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ملک کی سیاست کو تبدیل کردیا ہے، مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کچھ شر پسندوں نے سرکاری املاک پر حملے کیے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ عوام کی امیدیں ٹوٹ گئیں، ہماری پارٹی ان ٹوٹی امیدوں کو پھر سے بحال کرے گی، قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو دلیری سے مشکلات کا حل تلاش کر سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں