اسلام آباد (نئی دنیا) وفاقی حکومت نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں رواں سال گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی جو اب 58 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ خچروں، گھوڑوں اور اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، رواں سال مویشیوں کی تعداد 21 لاکھ بڑھ گئی ، گزشتہ سال مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ تھی تو بڑھ کر 5 کروڑ 55 لاکھ ہوگئی ہے۔اس سال کے دوران ملک میں 13 لاکھ بھینسوں کا اضافہ ہوا جبکہ بھیڑوں کی تعداد میں بھی 4 لاکھ کا اضافہ ہوا ۔