پشاور(نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پشاور سینٹرل جیل کے باہر مردان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا۔ علی محمد خان کے خلاف دہشتگردی سمیت توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔
مردان پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانا سٹی میں مقدمہ درج ہے۔
اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کو کالعدم قرار دے کر علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔