گجرات: تھانہ ڈنگہ میں قتل کا معاملہ
گجرات: تھانہ ڈنگہ کے گاوں وڑائچانوالی میں محمد افضل نے بذریعہ فائرنگ اپنے سالے مسمی خالد محمود کو قتل کردیا۔ ترجمان پولیس
گجرات: فائرنگ سے مقتول خالد محمود کے تین بیٹے امانت بعمر 20 سال،زوہیب بعمر 12 سال،احد بعمر 16 سال اور بھتیجا علی شیر بعمر 9 سال زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس
گجرات: زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عزیز بھٹی ہسپتال گجرات ریفر کر دیا گیا ۔ترجمان پولیس
گجرات: واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ترجمان پولیس
گجرات: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔ ترجمان پولیس
گجرات: ملزم افضل سکنہ وڑائچانوالی کو موقع سے آلہ قتل پسٹل 30 بور سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس