تھانہ صدر کھاریاں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔
ملزم اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار،رائفل کلاشنکوف،1.5کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرم اشتہاریوں،اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر توقیر الحسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے2 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ گلزیب ولد محمد اسحاق سکنہ جوڑا 2۔ ظہیر احمد ولد منیر حسین سکنہ پھالیہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف معہ میگزینز اور 1.5کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں عرصہ 3سال سے روپوش خطرناک ملزم اشتہاری احسان الہیٰ ولد محمد لطیف کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس۔