اسلام آباد(نئی دنیا)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے انوکھے لاڈلے بن کر کراچی کھیلنے کیلئے مانگ رہے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ووٹ لے کر اپنی اکثریت ثابت کرچکے۔
انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیا۔ کیسے ممکن ہے نمبر ہمارے زیادہ ہوں اور جماعت اسلامی کو میئر شپ دے دیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جماعت اسلامی والے جمہوری رویہ اختیار کریں اور اپنی شکست تسلیم کریں۔