کراچی (نئی دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارک باد دی ہے۔
اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ہیں،منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے،آصف زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے دفتروں کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں، آج ہی سے اپنا کام شروع کر دیں۔