فرانس (حمید چوہدری سے )فرانس ڈویلپمنٹ ایجنسی نے پاکستان کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )کے پراجیکٹس کیلئے آسان شرائط پر 60 ارب روپے کا قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن ڈاکٹر کاظم ، فرانس کے سفیر نکولس گیلے اور فرینچ ڈویلمپنٹ ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر فلپ سٹین میٹز نے این ٹی ڈی سی کو گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کیلئے آسان شرائط پر 180 ملین یورو کا قرض فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیئے۔یہ منصوبے پنجاب کے اضلاع وہاڑی ، عارف والا ، سیالکوٹ کے نواحی علاقو ں میں واقع ہیں ۔
نرم شرائط پر قرض کی فراہمی این ٹی ڈی سی کے مینڈیٹ اور پنجاب کے بڑے شہروں میں توانائی کی قابل اعتماد رسائی کو ممکن بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔
عارف والا کے علاقے میں 220 کے وی سب سٹیشن کی تعمیر اور 50 کلومیٹر لمبی 220 کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی ، نئے سب سٹیشن میپکو گرڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔
وہاڑی کے علاقے میں پہلے سے قائم 220 کے وی سب سٹیشن کو 500 کی وی کی سطح پر اپ گریڈ کرنے اور 48 کلومیٹر لمبی 500 کے وی کی نئی ٹرانسمیشن لائنز کو جوڑنے کا منصوبہ ہے ۔اس سب سٹیشن کو بھی میپکو کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔
سیالکوٹ کے علاقے میں 500 کے وی کے نئے سب سٹیشن ، 55 کلومیٹر نئی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن اور 36 کلومیٹر 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کو اس کے ساتھ جوڑا جائے گا ۔نئے سب سٹیشن کو گیپکو کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔
این ٹی ڈی سی کو منصوبوں کی تکمیل کیلئے نر م شرائط پر قرض فراہم کرنے کا منصوبہ فرانسیسی حکومت کے ماحول دوست پراجیکٹس کے ایجنڈے کو فروغ دینے کی ایک کڑی ہے ۔