کراچی (نئی دنیا) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میئر کے الیکشن سے قبل ہماری 2 خواتین سمیت 31 افراد کو اغواء کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی جمہوریت کےلیے بد ترین دن ہے ، جمہوریت پر شب خون مار کر مرضی کا نتیجہ حاصل کیا گیا ،الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ ایک پارٹی کو فائدہ پہنچانے والی حلقہ بندیاں تھیں، انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا ، اس میئرشپ کو قبول نہیں کریں گے، انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں ۔
امیرجماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ انتخابی نتائج کے خلاف پہلے الیکشن کمیشن جائیں گے اگر وہا ں سے انصاف نہ ملا تو عدالت کا دروازہ کھٹکایا جائے گا، ہم میدان چھوڑنے والے نہیں ہیں، دھاندلی شدہ الیکشن کے خلاف احتجاج کریں گے۔