پیپلز پارٹی کو تاریخی کامیابی ملی، کراچی کو حقیقی معنوں میں روشنیوں کا شہر بنائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی (نئی دنیا ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تاریخی کامیابی ملی ، کراچی کو حقیقی معنوں میں روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی کا میئر بننے پر مرتضٰی وہاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پورے پاکستان کی فتح ہے، معاشی حب میں نفرت کی سیاست منطقی انجام کو پہنچی۔ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے بھی مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، آصف زرداری نے ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد دی، سابق صدر نے نمائندوں کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں