گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،
4پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر لیں،مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرا ئم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے2پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔نبیل حسین ولد شبیر حسین سکنہ لنگریال 2۔ محمد عمر ولد محمد فیاض سکنہ بہورچھ بسویاشامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر لیں گئی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم1۔ نعمان علی ولد شفاقت علی 2۔ عبدالغفور عرف عمران ولد گلزار احمد سکنائے پنڈی سلطان پورکو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں برآمدکر لیں۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے۔ اپنے بچوں کو اس غیر قانونی فعل سے دور رکھیں۔
ترجمان گجرات پولیس