جعلی ویزوں پر اٹلی اور سپین جانیوالے مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا، تفتیشی سنٹر منتقل

اسلام آباد (نئی دنیا) اسلام آباد ائیرپورٹ پر جعلی ویزوں پر اٹلی اور سپین جانیوالے مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ایف آئی اےکی جانب سے بتایا گیا کہ خرم سلیم نامی مسافر نے غلام مرتضٰی کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔ پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزہ اور جعلی امیگریشن مہریں بھی لگی ہوئی تھیں۔

دوسرا مسافر استازی نامی شخص ناظم نام کے پاسپورٹ پر سپین جانے کی کوشش میں تھا کہ ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ دونوں مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کر کے تفتیشی سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں