گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
عرصہ 2سال سے روپوش ہوکر بیرون ملک فرار مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے کویت سے گرفتار،3ناجائز اسلحہ برداراور پتنگ فروش بھی گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراحمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔جس میں ایس ایچ اوتھانہ ڈنگہ انسپکٹر بشارت اور ان کی ٹیم نے خطرناک مجرم اشتہاری محمدیاسر ولد ریاض حسین سکنہ کھوڑی عالم کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک کویت سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ ڈنگہ کے قتل کے مقدمہ نمبر116مورخہ 08.03.2021 میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگیا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگیا۔ جسے پولیس تھانہ ڈنگہ نے انتہائی محنت سے ٹریس کرکے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول کویت سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
جبکہ ناجائز اسلحہ برداروں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں 1۔ سید حیا ت رضا ولد فضل عباس سکنہ دھکڑانوالی 2۔ صدیق اللہ ولد سید محمد سکنہ بابے والا لاہور 3۔ عبدل احد ولد لیاقت علی سکنہ دھکڑانوالی 4۔ نعمان الیاس ولد محمد الیاس سکنہ محلہ کشمیریاں ڈنگہ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے3عدد پسٹل 30بور اور200سے زائد پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔


ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں